شہید لفظ مسلمانوں میں گرانقدر اہمیت کا حامل

Rate this item
(0 votes)
شہید لفظ مسلمانوں میں گرانقدر اہمیت کا حامل

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ لفظ شہید تمام مسلمانوں میں گرانقدر اہمیت کا حامل ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے تہران میں یوم شہدا کے ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید اپنی جان کو فدا کرتا ہے جبکہ وہ کسی کے احسان تلے نہیں ہوتا۔
انھوں نے ایران میں پائے جانے والے امن و سکون کو شہیدوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہیدوں کے احسان مند ہیں اور شہادت تمام اولیائے کرام کی تمنا اور آرزو رہی ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا کہ اس وقت بعض عناصر شہیدوں کی راہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دشمن ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو ایرانی نوجوانوں کی حاصل حمایت سے شدید بوکھلائے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال تیرہ مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم شہدا منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

Read 1207 times