امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں، خطیب جمعہ تہران

Rate this item
(0 votes)
امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی میزائل توانائی اور میزائلوں کی رینج میں مسلسل اضافہ کرتا رہے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن، مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں ڈالنے یا اسے ایک عرب مسئلے میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصرف ہے لیکن اسرائیل آج ایسی ذلت سے دوچار ہو گیا کہ صہیونی حکومت کا وزیر اعظم بوکھلاہٹ کے عالم میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پھیرے لگا رہا ہے۔

 آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ آج خطے کی رجعت پسند حکومتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے دوڑ لگا رہی ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا نتیجہ خود ان کے سقوط کی صورت میں برآمد ہو گا۔
 تہران کے خطیب جمعہ نے ولایت فقیہ کے اصول، اسرائیل سے نفرت اور ملک کی میزائل طاقت کو قومی اتحاد کے تین بنیادی عناصر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میزائل طاقت، علاقائی اثرورسوخ اور ایٹمی سرگرمیاں ایران کی طاقت کے تین عناصر ہیں تاہم ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات ہمیں ایٹمی ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

 

Read 1295 times