پاک و ہند کے مسائل گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
پاک و ہند کے مسائل گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر تاکید

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کنٹرول لائن پر فائرنگ کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان معاملات پُرامن طور پر حل کرنے کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری شہہ رگ ہے، کشن گنگا ڈیم پر ذمہ داری عالمی بینک کی ہے۔

عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات آزادانہ اور شفاف ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے عالمی برادری کا ردعمل مثبت ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ صدر پاکستان 9 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ چین کے صدر اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

Read 1262 times