انقلابی ایران سامراج کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے، تہران کے خطیب جمعہ

Rate this item
(0 votes)
انقلابی ایران سامراج کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے، تہران کے خطیب جمعہ

 

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے میں ایران کے خلاف امریکا کی ممکنہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا نتیجہ امریکا اور خود ٹرمپ کی ذلت و رسوائی کی صورت میں نکلے گا-

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا کی سرکردگی میں سامراجی طاقتیں ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل اور ذرائع کا استعمال کر رہی ہیں، کہا کہ دشمنوں کو تاریخ سے سبق لینا چاہئے کہ انہیں اپنے مقاصد میں کوئی کامیابی نہیں ملے گی اور انقلابی ایران، آج سامراج کے خلاف جنگ کا علمبردار بنا ہوا ہے-

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ دشمن اپنے ان ہی وسائل و ذرائع سے کہ جن کے ذریعے وہ یمن فلسطین اور علاقے کے بعض مظلوم ملکوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، خود نابود ہو جائیں گے-

انہوں نے عالمی سامراج کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا صرف اپنے مفادات کی فکر میں ہے اور وہ جتنے بھی معاہدے کرتا ہے ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہیں کرتا-

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق ظالمانہ پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور امریکی حکام کی ماہیت اور سرشت ظلم و ستم اور جرائم ہے-

 

Read 1145 times