ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی کمیٹی کا اجلاس

Rate this item
(0 votes)
ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی کمیٹی کا اجلاس

 

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی کمیٹی کا پانچواں اجلاس ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں منعقد ہوا۔

زاہدان میں ہونے والے ایران اور پاکستان کی دائمی سرحدی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں سیکورٹی مسائل، تجارتی سرگرمیوں اور باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل اف سیک ورٹی اور ایڈمنسٹریشن کے سربراہ غلام رضا گنجی نے اس حوالے سے بتایا کہ ایرانی اور پاکستانی وفود نے سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور دہشت گرد عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر بات چیت کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے سرحدی امور، سیکورٹی کے مسائل، سرحدی دیہاتوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں پاکستانی حکام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر چھبیس اپریل دو ہزار سترہ کو جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے حملے اور نو ایرانی بارڈر سیکورٹی گارڈز کی شہادت اور دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سرحدی اہلکار کی بازیابی پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی صوبے بلوچستان کا وفد تفتان سرحد کے راستے زاہدان پہنچا۔ ایران اور پاکستان کے صوبوں سیستان و بلوچستان اور بلوچستان کے سیکورٹی حکام پر مشتمل دونوں ملکوں کے درمیان ایک دائمی مشترکہ سرحدی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا یہ پانچواں اجلاس تھا۔

 

 

Read 1185 times