رہبر انقلاب: ایرانی پارلیمنٹ کو دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مستقل قانون منظور کرنا چاہیے

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب: ایرانی پارلیمنٹ کو دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مستقل قانون منظور کرنا چاہیے

 

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں اور بعض کارکنوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دسویں پارلیمنٹ کے تیسرے سال کے آغاز کی مناسبت سے ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں پارلیمنٹ کے نمائندوں کو رشید، بالغ اور عاقل قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی پارلیمنٹ کو دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مستقل اور آزادانہ طور پر قانون منظور کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کی ملکی مسائل کو حل کرنے  اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندون کو قانون منظور کرنے اور اس  پر عمل کے سلسلے میں ملکی ترجیحات کو مد نظر رکھنا چاہیے اور ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام کی مخلصانہ خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کو اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کے سلسلے میں عوامی خدمت پر گہری توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

 

Read 1469 times