خطے میں موجود ناامنی اور ہرج و مرج کی ذمہ دار عبری-عربی-غربی مثلث ہے، جنرل حسین دہقانی

Rate this item
(0 votes)
خطے میں موجود ناامنی اور ہرج و مرج کی ذمہ دار عبری-عربی-غربی مثلث ہے، جنرل حسین دہقانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے مشیر برائے سپریم لیڈر جنرل حسین دہقانی نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ خطے میں موجود بحران، ناامنی اور ہرج و مرج، جو باہر سے آئی فوجی طاقتوں نے بنایا ہے، کی ذمہ دار عبری-عربی-غربی مثلث ہے جبکہ وہ اس عدم استحکام کی صورتحال اور ایران کے خوف کے ذریعے خطے خصوصاً سعودی عرب کی مالی بنیادوں کو متزلزل کرنا اور خطے کے سعودی عرب جیسے ممالک کو، جنکا سیاسی نظام حکومت عوامی بنیادوں پر استوار نہیں، ڈھارس دے کر اپنے پاؤں پر کھڑے رکھنا ہے، کیونکہ یہ ممالک امریکی مفادات کے ضامن ہیں۔ جنرل حسین دہقانی نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے متعلق اپنے ذہن میں ایک غلط تصور پال رکھا تھا اور وہ یہ کہ کسی بھی امریکی اقدام پر ایران خاموش رہے گا، لیکن ایران نے پیشرفتہ ترین امریکی ڈرون طیارہ گرا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام کا نہ صرف فوری اور موثر جواب دینے میں بالکل سنجیدہ ہے بلکہ اسکے ردّعمل کو بھی بخوبی کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بارہا یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ صرف اپنی فوجی چھاؤنیوں کی حفاظت کریں گے جبکہ خطے کے ممالک کو اپنے دفاع کا خرچ خود اٹھانا ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اپنے منہ سے سعودی عرب کو دودھ دینے والے گائے کا خطاب دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر امریکہ سعودی عرب کی حمایت نہ کرے تو سعودی نظام حکومت خودبخود ہی گر جائے گا اور اسی وجہ سے سعودی حکام نے بھی امریکی گرتی دیوار کا سہارا لے رکھا ہے۔ ایران کے مشیر برائے سپریم لیڈر جنرل حسین دہقانی نے خطے میں آئے روز بڑھتی امریکی فورسز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم خطے میں بڑھتی امریکی موجودگی کو اپنے لئے کوئی خطرہ (Threat) نہیں سمجھتے بلکہ برعکس، خطے میں زیادہ سے زیادہ امریکی موجودگی کو اپنے اہداف میں زیادہ سے زیادہ اضافہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح اور ثابت شدہ ہے اور وہ یہ کہ خطے میں ہمارے اوپر ہونے والی کوئی بھی جارحیت ردّعمل کے بغیر نہیں رہے گی اور اگر کسی طاقت کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ خطے کی تمامتر اطلاعات پر دسترسی رکھتی ہے تو وہ جان لے کہ آج اسلامی انقلاب کے 40 بیت جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اپنے کسی دشمن کیساتھ کسی قسم کا مذاق نہیں رکھتا۔
 
 
 
Read 936 times