قاسم سلیمانی کا شامی فیملی کے نام خط

Rate this item
(0 votes)
قاسم سلیمانی کا شامی فیملی کے نام خط
 شهید حاج قاسم سلیمانی کا خط شام میں چھپ چکا ہے۔

العالم نیوز کے مطابق اس پر اثرخط جو عربی میں لکھا گیا ہے ہے اس کا متن کچھ یوں ہے۔

 

محترم اور قابل احترام فیملی ! سلام علیکم

 

میں آپکا بھائی قاسم سلیمانی ہوں، آپ مجھے جانتے ہوں گے۔

 

ہم نے اھل سنت کے لیے کافی خدمات انجام دیے ہیں۔ میں شیعہ ہوں اور آپ سنی ہیں، مگر میں بھی ایک طرح سے سنی ہوں کیونکہ میں سنت رسول خدا صلی الله علیه و آله پر ایمان رکھتا ہوں ان شاءالله اس راہ پر قایم رہونگا.. اور آپ بھی ایک طرح سے شیعه ہیں کیونکہ آپ اهل بیت علیهم السلام سے محبت کرتے ہیں۔  قرآن کریم ، صحیح بخاری اور آپ کے گھر میں موجود کتابوں سے اندازہ ہوا کہ آپ با ایمان لوگ ہیں۔

 

پہلے تو آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے گھر کے بلا اجازت استعمال کیا۔

 

اور دوسری بات یہ کہ آپ کے گھر کا جو بھی نقصان ہوا ہے اس کو دینے کے لیے تیار ہوں۔

 

آپ اور اپنی جانب سے میں نے قرآن کریم سے استخارہ لیا اور سوره مبارکه فرقان کی آیات جو صفحات ۳۶۱ و ۳۶۲ پر ہیں کو دیکھا آپ بھی ملاحظہ کریں اور ہم سب اس پر غور و فکر کریں۔

 

میں نے آپ کے گھر میں دو رکعت نماز ادا کی اور آپ کی جانب سے بھی نماز ادا کی اور خدا ہم سب کی عاقبت کو بخیر کرے۔

 

آپ کی دعاوں کا طالب

آپ کا بھائی یا بیٹا - سلیمانی

Read 1117 times