امریکہ سے سخت انتقام لیں گے/ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،جنرل سلیمانی سے بڑا خطرہ

Rate this item
(0 votes)
امریکہ سے سخت انتقام لیں گے/ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،جنرل سلیمانی سے بڑا خطرہ

 اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے امریکہ سے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا سخت بدلہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرہ بن گيا ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کرمان کے آزادی اسکوائر پرشہید میجر جنرل سلیمانی کی تشییع میں شریک کئی ملین افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اطمینان رکھیں ہم شہید میجر جنرل سلیمانی کے خون کا سخت انتقام لیں گے ۔

میجر جنرل سلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو اسلامی ، اخلاقی اور انسانی اقدار اور اصولوں کا حامل بے مثال کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی فداکار،شجاع ، حکیم، مدیر اور مدبرکمانڈر تھے اور انھوں نے اپنی حکمت عملی کے ذریعہ خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بنانے اور شکست سے دوچار کرنے میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا۔ جنرل سلامی نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست درحقیقت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست تھی۔ کیونکہ امریکہ نے داعش کو شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے اور عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا اور اسے پیشرفتہ ترین فوجی ہتھیار فراہم کئے اور داعش کی تربیت کے لئے بعض علاقائی ممالک میں ٹریننگ سینٹربھی قائم کئے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ میجر جنرل سلیمانی پر امریکہ کا بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ بھی امریکہ کی شکست کا مظہر ہے کیونکہ سلیمانی آج بھی زندہ ہے اور وہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں اور شہید سلیمانی امریکہ کے لئے میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے اور ہم شہید سلیمانی کے خون کی بدولت خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔  انھوں نے کہا کہ دنیائے اسلام سے امریکی فوجیوں کا انخلا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامی ممالک کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں اور اسلامی ممالک  سے امریکی فوجیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر ان پر اپنی گرفت مضبوط کئے ہوئے ہے ان کے مالی اور اقتصادی وسائل کو لوٹ رہا ہے۔ ہمیں امریکہ کی اس پالیسی کو ناکام بنا پر امریکہ کو خطے سے فرار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے افغانستان، شام ، عراق ، لبنان اور فلسطین میں شیعوں سے زیادہ سنیوں کی مدد کی ہے ہمارے لئے شیعہ یا سنی معیار نہیں ہم  مسلمان ہیں اور ہم نے مظلوموں کی ہرجگہ مدد کی ہے اورہم  مستقبل میں بھی مظالوموں کی  مدد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کی نظر سے گر گیا ہے اور آج دنیا بھر میں امریکہ کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔

Read 902 times