امریکہ نے ایران کے حملے میں اب 50 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا

Rate this item
(0 votes)
امریکہ نے ایران کے حملے میں اب 50 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اب عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں 50 امریکی فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے اور دماغ فعل ہونے کا اعتراف کیا، اور ان میں سے اکثر تاحال زیر علاج ہیں۔ امریکی وزارت دفاع  کے صدر دفتر پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل تھامس کیمپبیل نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں سے متاثر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کو شدید دماغی چوٹیں آئی ہیں اور وہ  سر درد، چکر آنا، متلی ہونا اور روشنی سے حساسیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ جن میں سے اکثر زیرعلاج ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ 15 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل تھامس کیمپبیل نے بتایا کہ 18 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی اور ایک کو کویت بھی بھیجا گیا جب کہ 31 اہلکاروں کا علاج عراق میں ہوا اور وہ ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔واضح رہے کہ 8 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملے پر پالیسی بیان میں امریکی فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کی تھی تاہم بعد میں پینٹاگون نے 31 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا تھا۔

Read 853 times