طالبان کا افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف آپریشن جاری رہےگا

Rate this item
(0 votes)
طالبان کا افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف آپریشن جاری رہےگا

 افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے  کہا ہے کہ طالبان کا افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف  آپریشن جاری رہےگا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم امریکہ طیارے کو گرانے کے حوالے سے دقیق اطلاعات کسی کو فراہم نہیں کریں گے اور امریکہ کے خلاف مستقبل میں ایسے حملے جاری رہیں گے۔طالبان کا افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف  آپریشن جاری رہےگا طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے اور امریکی فوج کو افغانتسان سے نکلنے پر مجبور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوجی طیارے میں 80 سے زائد امریکی اعلی فوجی افسر ہلاک ہوئے ہیں جن میں سی آئی اے کے اعلی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ ہلاک ہونے والے امریکی افسروں میں شہید عماد مغنیہ اور شہید قاسم سلیمانی کو شہید کرنے والا ماسٹر مائند کمانڈر مائیک اندوریا بھی شامل ہے۔ لیکن امریکی حکومت نے ابھی تک اس کی ہلاکت کے بارے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

Read 1094 times