شب عید مبعث حرم مطہر کے صحن جامع رضوی کا نام بدل کر صحن پیغمبر اعظم رکھ دیا جائے گا

Rate this item
(0 votes)
شب عید مبعث حرم مطہر کے صحن جامع رضوی کا نام بدل کر صحن پیغمبر اعظم رکھ دیا جائے گا

بعثت رسول مکرم اسلام(ص) کے موقع پر پیغمبر گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی عظمت و منزلت  کو خراج عقیدت  پیش کرنے کے لئے امام رضاعلیہ السلام  کے  صحن جامع رضوی کو آپ (ص) کے مبارک نام سے مزیّن کیا جائے گا۔ تاکہ دین مبین محمدی(ص) کی تبلیغ و ترویج کے ہدف سے ثقافتی و دینی پروگراموں کے انعقاد کے لئے نیا پلیٹ فارم مہیا کرایا جاسکے 
آستان قدس رضوی گذشتہ برسوں کے دوران بھی  قومی اور بین الاقوامی سیمینار کے انعقاداور یورپ  کے حق پسند اور حقیقت  کے متلاشی  لوگوں کے ساتھ ثقافتی تعلقات کی توسیع  کے ذریعے اس سلسلے میں  بہت سے اہم کام انجام دے چکا ہے اور اب حرم مطہر رضوی کے ایک اہم صحن کو پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے مبارک نام سے مزیّن کرنے کے بعد اپنی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرے گا۔ 

ماضی میں زائرین و مجاورین کی جانب سے بہت ساری درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ حرم مطہر رضوی کے کسی ایک صحن کا نام پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے مبارک نام سے مزیّن کیا جائے۔اسی سلسلے میں آستان قدس رضوی نے باقاعدہ طور پر اس موضوع کو اپنے پروگرا م میں شامل کیا اور ماہرین کی رائے لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ شب عید مبعث کے موقع پر صحن جامع رضوی کا نام پیغمبر گرامی اسلام(ص) رکھ دیا جائے گا۔ یہ تبدیلی فقط نام تک محدود نہیں ہو گی بلکہ صحن پیغمبر اعظم(ص) کو دین مبین محمدی(ص) کی ترویج کا مرکز و محور بنایا جائے گا۔ 

مستقبل میں زائرین و مجاورین کے تمام بڑے اجتماعات اسی صحن میں منعقد کئے جائیں گے جو کہ پیغمبر اعظم(ص) کے نام سے مزیّن ہورہا ہے    یہ اقدام ہیغمبر گرامی اسلام(ص) کے نام اور تعلیمات کی ترویج کے لئے اہم قدم ثابت ہو گا۔ واضح رہے کورونا وائرس سے قبل حرم مطہر رضوی میں سالانہ تین کروڑ زائرین زیارت سے مشرف ہوتے رہے  ہیں جن میں چالیس لاکھ غیرملکی زائرین ہوا کرتے تھے  یہ سبھی زائرین  ک  دنیا کے دور دراز ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے  ثقافتی اور مذہبی سفیر ہیں۔ 

پیغمبر اعظم کے نام  منسوب ہونے والے اس صحن کا رقبہ ۱۱۷۵۸۴ مربع میٹر ہے جس کی تعمیر کا کام ۱۹۸۷ میں شروع ہوا اور ۲۰۰۲ میں اختتام پذیر ہوا، یہ صحن جو کہ ضریح امام رضا علیہ السلام کے جنوب میں واقع ہے اور  اس کے چھ بلند و بالا مینار تین ایوان جن کے نام باب الہادیؑ،باب الکاظمؑ اور ایوان ولی عصر(عج) ہیں۔

Read 560 times