ایرانی وزیر خارجہ کا یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام

Rate this item
(0 votes)
ایرانی وزیر خارجہ کا یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد کا پیغام

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹرپیغام میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کو ایران کا دوست، برادر اور بہرتین ہمسایہ ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ، برادر اور دوست ملک ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کی دعا کی ۔ واضح رہے کہ 65 سال قبل پاکستان کانام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا۔

Read 565 times