ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی قبائل اور اہلسنت کی ممتاز شخصیات کے ساتھ ملاقات

Rate this item
(0 votes)
ایرانی وزیر خارجہ کی عراقی قبائل اور اہلسنت کی ممتاز شخصیات کے ساتھ ملاقات

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر ہیں , جہاں انھوں نے عراق کے اعلی حکام کے علاوہ عراقی قبائل اور اہلسنت کی ممتاز دینی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ  بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزير خارجہ نے عراقی پارلیمنٹ میں اہلسنت کے پارلیمانی نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں اسلامی اصولوں اور بنیادوں پر اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے میں قبائلی اور طائفی رجحانات سے پرہیز کرنا چاہیے تمام مسلمانوں کی توجہ اسلام کے اساسی اور بنیادی اصولوں پر مرکوز ہونی چاہیے۔

ظریف نے بیت المقدس کو ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس مسلمانوں کا پہلا مسئلہ ہے اور دشمن اس مسئلہ سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے سلسلے میں اپنی پوری طاقت استعمال کررہا ہے اور مسلم ممالک میں اختلاف پیدا کرکے اپنے شوم اہداف تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہے۔

Read 540 times