فرانسیسی صدر کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو/ یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے

Rate this item
(0 votes)
فرانسیسی صدر کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو/ یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے فرانسیسی صدر میکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور تین یورپی ممالک کی طرف سے اپنے وعدوں پرعمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ نئی پابندیاں عائد کرکے اپنے وعدوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ صدر رئیسی نے ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کا تحفظ لازمی ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کے لئے خلیج فارس کا امن بڑی اہمیت کا حامل ہے اورخلیج فارس کا امن برباد کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

فرانس کے صدر میکرون نے گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  فرانس مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں دوبارہ مذاکرات کے آغاز کی تلاش و کوشش کررہا ہے ۔ فرانسیسی صدر نے تہران اور پیرس کے درمیان باہمی گفتگو کے جاری رکھنے پر بھی زوردیا۔

Read 578 times