عزادارانِ سید الشہداء پیغام وحدت عام کریں اور اختلافات سے گریز کریں، علامہ ساجد نقوی

Rate this item
(0 votes)
عزادارانِ سید الشہداء پیغام وحدت عام کریں اور اختلافات سے گریز کریں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مرحوم قائدین کے راستے و مشن کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ان کی یاد منانے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن و راستے کو زندہ رکھا جائے۔ عزا خانہ زہرا (ع) کے باہر ایس یو سی کراچی کے تحت برسی قائدین و شہدائے ملت جعفریہ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، مجالس پر بلاجواز پابندیوں جبکہ جلوسوں میں رکاوٹ، محدودیت، بونڈ فیلنگ اور این او سی کی شرط عائد کرنے جیسے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ عزادارانِ سید الشہداء پیغام وحدت امت اور اختلافات کو ہوا دینے سے گریز کرتے ہوئے ملت واحدہ کے عظیم مشن کو پیش نظر رکھیں جبکہ بانیان مجالس سے توقع ہے کہ وہ ان عوامل کو ملحوظ خاطر رکھیں، جن سے عزاداری کے تحفظ و فروغ میں مدد ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ نصاب تعلیم اور نصابی کتب کے بارے میں وفاق المدارس الشیعہ کا ارسال شدہ موقف حتمی ہے جسے مدنظر رکھا جائے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ کورونا وباء کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ آخر میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کو کانفرنس کے انعقاد پر سراہا اور دعائے خیر کی۔

Read 571 times