کابل میں ایئر پورٹ کے قریب دھماکہ/ 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق Featured

Rate this item
(0 votes)
کابل میں ایئر پورٹ کے قریب دھماکہ/ 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایئرپورٹ اور وزارت داخلہ کی بلڈنگ کے عقبی جانب ہوا، جبکہ دھماکے کے بعد ایک عمارت میں میزائل لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہورہے ہیں۔ طالبان نے ابھی تک اس دھماکے کے بارے میں کوئیر د عمل ظآہر نہیں کیا ہے۔

Read 483 times