جنگ بندی کے با وجود غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری

Rate this item
(0 votes)
جنگ بندی کے با وجود غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنگ بندی کے با وجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تین مقامات پر میزائل گرائے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے چند منٹ کے وقفے سے غزہ میں تین الگ الگ مقامات پر چار میزائل گرائے۔ جنوبی غزہ میں صلاح الدین کے مقام پر دو میزائل حملے کیےگئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں بیت حانون اور شمالی غزہ میں حماۃ الثغور فورسز کے مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرنے والے اسرائیلی طیاروں پر جوابی فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات غزہ میں فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

Read 469 times