ایرانی ٹینکروں کے استقبال کے موقع پر بھیڑ لگانے سے پرہیز کریں، سید حسن نصراللہ

Rate this item
(0 votes)
ایرانی ٹینکروں کے استقبال کے موقع پر بھیڑ لگانے سے پرہیز کریں، سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا ایندھن کے حامل ایرانی ٹینکروں کے لبنان پہونچنے کے مدنظر بیان سامنے آیا ہے۔

المنار کے مطابق بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ مجھے یہ اطلاع ملی کہ بعلبک الہرمل میں عوام جمعرات کو ایرانی ٹینکروں کے استقبال کے لئے اکٹھا ہوں گے، لیکن میں مذکورہ علاقے میں حزب اللہ کے ذمہ دار افراد اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی سلامتی کے پیش نظر اور ایندھن کے انتقال کے عمل کو آسان بنانے کے لئے بھیڑ کی شکل میں اکٹھا نہ ہوں۔

سید حسن نصراللہ نے پیر کے روز اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات سے لدا پہلا جہاز رواں ہفتے شام کی بانیاس بندرگاہ پر پہونچ گیا ہے اور جمعرات سے ایندھن کے انتقال کا عمل شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب ایران کی طرف سے لبنان کے لئے بھیجا گیا ایندھن لبنان پہونچ گیا ہے۔

لبنان کے ٹی وی چوبیس نے ایک ویڈیو جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایندھن لے جانے والے ٹینکر لبنان کے شہر الھرمل کے حوش السید علی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں۔

 

 

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بدھ کی رات ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہمیں عوام اور میڈیا کی جانب سے الھرمل کے بعبلک علاقے میں ایندھن کے حامل ٹینکروں کے استقبال کی تیاری کی خبریں ملی ہیں لیکن ہم عوام اورعلاقے میں حزب اللہ کے عہدیداروں سے چاہتے ہیں کہ وہ سب کی سیکورٹی، آسانی اور اچھی طرح منتقلی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے کسی طرح کا عوامی اجتماع نہ کریں۔

سید حسن نصراللہ نے پیر کی شب اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ایندھن لانے والا پہلا ٹینکر اتوار کی رات، شام کی بانیاس بندرگاہ پہنچ چکا ہے اور لبنان کے لئے ایندھن کی منتقلی جمعرات سے شروع ہو جائے گی۔

حالیہ ہفتوں میں لبنان میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے یہاں تک کہ بعض اسپتالوں اور لازمی سروسزکے مراکز کی بجلی منقطع ہو گئی جس کے باعث لبنانی عوام نے ایک بار پھر مظاہرے شروع کر دیئے تھے۔

Read 497 times