ایران کا افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے ہمہ گیر تعاون پر آمادگی کا اظہار

Rate this item
(0 votes)
ایران کا افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے ہمہ گیر تعاون پر آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کاظمی قمی کو افغانستان میں اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران ، افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے ہمہ گیر تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی صدر نے افغانستان میں مساجد پرحملوں اور مسلمانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ افغان عوام کے مصائب کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

صدر رئیسی نے قندہار کی فاطمیہ مسجد میں نمازیوں کی شہادت پر افغان عوام ، حکومت اور متاثرہ خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ داعش دہشت گردوں نے امریکہ کے افغانستان میں ناکام اور شکست خوردہ منصوبوں کی تکمیل اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے لئے دہشت گردانہ حملوں کا آغاز کردیا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ 20 برسوں میں افغانستان کو بڑے پیمانے پر تباہ وبرباد کیا ہے اور باقی ماندہ کسر اب وہ داعش کے ذریعہ پوری کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ امریکہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

 صدر رئیسی نے کہا کہ ایران ، افغانستان میں پائدار امن و صلح کے قیام کے لئے ہمہ گیر اور جامع تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سے قبل صدر رئیسی نے اپنے ایک حکم میں  جناب کاظمی قمی کو افغانستان کے امور میں اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کیا تھا۔

Read 579 times