اسرائیل کا شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر میزائلوں سے حملہ

Rate this item
(0 votes)
اسرائیل کا شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر میزائلوں سے حملہ

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل نے شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر کئی میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے رواں ماہ دوسری بار شام کی مرکزی بندرگاہ لاذقیہ پر کئی میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں بندرگاہ میں رکھے کنٹینرز تباہ جب کہ اسپتال، رہائشی عمارتوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حملے کے وقت رہائشی عمارتوں میں شہری اور اسپتال میں مریض موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چند افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنھیں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

Read 610 times