رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عشرہ فجر کی آمد پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضری

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عشرہ فجر کی آمد پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضر ہو کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 43 سالگرہ کے موقع پر حرم مطہر حضرت امام خمینی (رہ) میں حاضر ہوکر نماز ادا کی اور فاتحہ خوانی کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر اور شہدائے ہفتم تیر کے مزاروں پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء میں بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع کرنے پر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

Read 552 times