عید مبعث کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خصوصی جشن اور پروگراموں کا انعقاد

Rate this item
(0 votes)
عید مبعث کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خصوصی جشن اور پروگراموں کا انعقاد

آستان قدس رضوی نیوز- اسلامی عقائد و روایات کے مطابق ستائیس رجب المرجب کے دن خداوند متعال نے حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رسالت کے لئے مبعوث کیا تاکہ بشریت کی صراط مستقیم کی طرف ہدایت کر سکیں۔
یاد رہے کہ بعثت کے واقعہ کو چودہ سو سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے اس کے باوجود بھی ہرسال پوری دنیا میں مسلمان انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے جشن عیدمبعث مناتے ہیں   ۔
اسی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں مختلف پروگراموں اور جشن ومحافل کا انعقاد کیا گیا ہے،شب عید مبعث  نماز مغربین کے فوراً بعد حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی میں عید مبعث  کی مناسبت سے خوشی کے نقارے بجانے کا پروگرام  ترتیب دیا گیا ۔عیدمبعث  کے جشن کا مرکزی پروگرام حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد کیا گیا ہے جس کا آغاز زیارت امین اللہ کی قرائت سے ہوگا  اس کے بعد ملک کے مشہور منقبت خوان جناب حسین طاہری پیغمبر(ص) کی شان میں قصیدہ خوانی کریں گے   اور آخر میں حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی  کا خطاب ہوگا 
ہندوستان ، پاکستان اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں جشن کا اہتمام کیا گیا  ہے  جس میں زائرین کی کثیر تعداد نے شریک ہوں گے  ،جشن کا  آغاز قرائت قرآن اور زیارت امین اللہ سے ہوگا  اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین جناب عارف حسین تھہیم خطاب  کریں گے جشن کے اختتام پر زائرین میں حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کی جانب سے متبرک تحائف بھی تقسیم کئے  جائيں کے 
عید مبعث  کے دن ساڑھے نو بجے سے جشن کے خصوصی پروگرامز شروع ہو ہوں گے  سب سے پہلے ولی عصر(عج) گروپ  مل کر پیغمبر گرامی اسلام(ص) کی شان میں قصیدے اور منقبت  پڑھیں گے ،اور اس کے بعد تہران کے امام جمعہ اورآئمہ جماعت کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین جناب محمد جواد حاج علی اکبری  خطاب کریں گے ،جشن کے اختتام پر حاج علی ملائکہ نے رسول خدا(ص) کی زیارت  کی تلاوت کریں گے 
شام کو دوبارہ ساڑھے چھ بجے سے زیارت رجبیہ کے ساتھ جشن کاانعقاد کیا جائے گا  جس میں ملک کے مشہور منقبت خواں جناب مہدی میرداماد  منقبت خوانی کریں گے جشن عید مبعث  کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی  سیرت نبوی کے موضوع پر خطاب کريں گے خطاب کے فوراً بعد گلدستہ ھای حرم گروپ  پیغمبر(ص) کی شان میں قصیدہ  خوانی کرے گا اور جناب حسین طاہری ن دعائے توسل کی قرئت کریں گے ۔

Read 648 times