ایک امریکی چینل نے ایرانی سیٹلائٹ آپریشن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ نور- 2" نے اپنی پہلی ہائی ریزولوشن تصاویر کے طور پر بحرین میں امریکا کے پانچویں فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر کی تصاویر بھیجیں۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، فاکس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ "نور- 2" نے جسے اس سال کے شروع میں مدار میں چھوڑا گیا تھا، ہائی ریزولوشن تصاویر کے پہلے حصے کے طور پر بحرین میں واقع امریکی فوج کی پانچویں فلیٹ کمانڈ سینٹر کی تصویریں ارسال کی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسیوں نے گزشتہ روز اطلاع دی تھی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے مارچ میں چھوڑے گئے نور- 2 سیٹلائٹ نے جنوبی صوبوں فارس اور بوشہر سے بھی تصاویر ارسال کی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ کس نے سوچا تھا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب ایرانی سیٹلائٹ جو مدار میں 311 مایل پر واقع ہے، پوری روی زمین کی رنگین تصویر لینے میں کامیاب رہے گا جسے ایرانی نوجوانوں نے بنایا اور مدار میں بھیجا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی مقامی سیٹلائٹ نے حقیقی رنگ میں ہائی ریزولوشن تصاویر بھیجی ہیں۔
فاکس نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی بحریہ نے کہا کہ پانچویں بحری بیڑے کے آپریشن کا علاقہ "بحیرہ عرب سمیت تقریباً 25 لاکھ مربع میل پانی پر محیط ہے جس میں عمان، بحیرہ احمر اور بحر ہند کے کچھ علاقے شامل ہیں۔
امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس علاقے میں 20 ممالک شامل ہیں اور تین شہ رگ ہیں جو عالمی تجارت کے آزادانہ انتظام کے لیے بہت ضروری ہیں۔