قطر اور ایران تعلقات کے فروغ پر متفق، امیر قطر ایرانی صدر کی میزبانی کے معترف

Rate this item
(0 votes)
قطر اور ایران تعلقات کے فروغ پر متفق، امیر قطر ایرانی صدر کی میزبانی کے معترف

دوحہ : قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شاندار میزبانی پر ایرانی صدرر ابراہیم رئیسی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دورہ تہران کے دوران سید ابراہیم رئیسی کی شاندار میزبانی اور گرم استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امیر قطر نے لکھا کہ اس سفر میں ہم نے مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ خطے کی سیکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ امیر قطر نے تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے علاوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ اس سے پہلے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں۔ ہم قطر کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ صدر رئیسی نے کہا کہ باہمی ملاقات میں علاقائي اور عالمی سطح پر مشترکہ مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم غیر علاقائی طاقتوں کی خطے میں موجودگي کو خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

Read 435 times