قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی ایلچی سے ملاقات کی

Rate this item
(0 votes)
قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی ایلچی سے ملاقات کی

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و امان، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغان عوام کے لیے امدادی پیکیجز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں امریکہ کے خصوصی مندوب نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے متعلق فیصلوں کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی  نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔

Read 343 times