مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان علی بہادر جہرمی نے کہا ہے کہ ایرانی صدرسید ابراہیم رئیسی کا عمان کا دورہ پانچواں غیر ملکی دورہ ہے جو ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر عمان کے دورے سے قبل تاجیکستان، ترکمنستان، روس اور قطر کا دورہ کرچکے ہیں ، عمان پانچواں ملک ہے جس کا آج پیر کے دن صدر رئیسی دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی ، عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر آج ایک اعلی سیاسی اور قاتصادی وفد کے ہمراہ عمان روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ عمان کے بادشاہ او ردیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔