عالمی سامراجیت سے تعلق رکھنے والوں کی دہشتگردی کاروائی میں ایک ایرانی مدافع حرم کی شہادت

Rate this item
(0 votes)
عالمی سامراجیت سے تعلق رکھنے والوں کی دہشتگردی کاروائی میں ایک ایرانی مدافع حرم کی شہادت

پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی سامراحیت سے تعلق رکھنے والوں کی دہشتگردی کاروائی میں ایرانی مدافع حرم کرنل "صیاد خدایی" کی شہادت ہوئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، آج شام چار بجے کے قریب تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

سپاہ نیوز کے مطابق، آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں انسدادِ انقلاب کے مجرمانہ دہشت گردانہ اقدام اور عالمی سامراجیت سے متعلق عناصر کے ہاتھوں، مدافعین حرم میں سے ایک کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج شام (اتوار) کو مشرقی تہران میں مجاہدین اسلام سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر ان کے اہل خانوں کو تعزیت اور تہنیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس مذموم واقعے میں ملوثین کی شناخت کے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

**9467

Read 413 times