ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کی مجوزہ قرارداد 9 جون 2022 بروز بدھ کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں چین اور روس کی شدید مخالفت کے باوجود منظور کر لی گئی۔
روسی نمایندے کا کہنا تھا کہ دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کے نمائندوں نے آئی اے ای اے کی ایران مخالف قرارداد کی حمایت نہیں کی۔
قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے جرمنی، فرانس، برطانیہ اور امریکہ کی حمایت سے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔
30 ممالک کے نمائندوں نے حق میں ووٹ دیا، دو (روس اور چین) نے مخالفت میں اور تین (بھارت، لیبیا اور پاکستان) نے ووٹ نہیں دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرنے والے ممالک نے ایران کے خلاف قرارداد کی حمایت نہیں کی۔
ایران نے اس قرار داد کے بعد مذکورہ ادارے کے دو اہم نظارتی کیمروں کو بند کردیا ہے اور مزید اقدامات کی دھمکی ہے۔/