ایّام ولادت امام رضا(ع) کی مناسبت سےقومی اور بین الاقوامی چینلوں سے نشر ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات

Rate this item
(0 votes)
ایّام ولادت امام رضا(ع) کی مناسبت سےقومی اور بین الاقوامی چینلوں سے نشر ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات

آستان قدس رضوی کےمطابق امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے میڈيا سینٹر کے سربراہ   سید محمد رضا موسی کیا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار13 قومی ریڈیو چینلز حرم مطہر رضوی کے صحن پیامبر اعظم(ص) میں واقع شہید حاج قاسم سلیمانی  اسٹوڈیو میں مستقل طور پروگرام  تیار کر کے نشر کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ان پروگراموں کا آغاز شب ولادت حضرت  فاطمہ معصومہ(س) سے ہوا تھا اور امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، چینل ایک سے’’آستان جانان‘‘،چینل دو سے’’بہ تو از دور سلام‘‘، چینل تین سے’’مخاطب خاص‘‘،’’ضیافت دوست‘‘ اور ’’سمت خدا‘‘، چینل چار اور قرآن چینل سے ’’توحیدخانہ‘‘جیسے وہ جملہ   پروگرامز ہیں جنہیں حرم مطہر رضوی سے نشر کیا  جارہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا  کہ ’’رسم دعبل‘‘ کے عنوان سے شعر و ادب کی محفل چینل چار سے،چینل پانچ سے خصوصی پروگرام’’قرار‘‘،قرآن  و معارف چینل سے ’’ایوان بہشت‘‘ اور’’رفیق زیارت‘‘ پروگرام افق چینل نشر کیا جا رہا ہے  
حرم مطہر کے میڈيا سینٹر کے سربراہ  موسوی کیا نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’’گرہ‘‘جسے شفا پانے والے افرادپر بنایا گیا،خادموں کی ڈاکومنٹری،اردو،انگریزی اور آذری زبانوں میں ویڈیو کلپ،خندوانہ پروگرام کے خصوصی کلپ،زیر سایہ پرچم نامی ڈاکومنٹری فلم ،’’رواق رسانہ‘‘ ڈاکومنٹری اور روایت حرم وغیرہ وہ  چند ایک اہم پروگرامز ہیں جنہیں مختلف چینلز کے ذریعہ نشر کیا  جارہا ہے ۔

  آستان قدس رضوی کے  میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے بین الاقوامی سطح پر نشر کئے جانے والے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ کرامت کے خصوصی پروگرام’’امین اللہ‘‘ کو امام رضا(ع)،الکوثر،اسلام اصیل،الولایہ،الصراط اورالایام والانوار2  چینلز کے ذریعہ نشر کیا جارہا ہے 
الاہواز چینل اور یونائٹڈ عربی ریڈیو اینڈ ٹی وی کے اسلامی چینلز بھی ’’شمس الشموس‘‘ پروگرام کو نشر کررہے ہیں ، اس کے علاوہ سحر ٹی وی،ولایت ٹی وی،کربلا ٹی وی، ہدایت ٹی وی اور پریس ٹی وی بین الاقوامی پروگراموں کو نشر کررہے ہیں 
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے  کہ عشرہ کرامت یعنی  جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت سے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے تک کے ایام میں  تمام خصوصی پروگراموں کو آستان قدس رضوی کے سوشل میڈیا پیجز کے ذریعہ جیسے فیس بک،یوٹیوب اور انسٹاگرام وغیرہ پردنیا کی پانچ زبانوں فارسی،انگریزی،اردو،آذری اور عربی میں لائیو نشر کیا جارہا ہے ۔
ہر روز شام ساڑھے پانچ  بجے انگریزی زبان میں،6:30 بجے آذری زبان میں،7:30 بجے اردو زبان میں اور9 بجے سے عرب زبان سامعین  اور ناظرین کے لئے مختلف پروگرامز براہ راست نشر کئے جارہے ہیں 
اس کے علاوہ ہر روز صحن پیامبر اعظم سے شام چھے  بجے روبیکا،سروش،گپ،آپارات،ھیئت آنلائن،لنز،شمس،یوٹیوب اور تیوا سوشل نیٹ ورکس پر بھی ملکی سطح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے 
ان کا کہن تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حضرت رضا علیہ السلام کے میڈیا خدام  مولا کے ایسے چاہنے والے زائرین کو جو ان خاص ایّام میں حرم مطہر حاضر نہیں ہو سکے ،زیارت کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کر سکیں گے  تاکہ آپ سامعین ناظرین بھی ان خاص ایّام کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ 

Read 445 times