دنیا میں اکیلی طاقت کا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا، روسی صدر کا امریکا کو انتباہ

Rate this item
(0 votes)
دنیا میں اکیلی طاقت کا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا، روسی صدر کا امریکا کو انتباہ

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اب دنیا میں اکیلی طاقت کا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا ۔ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں روسی صدرنے کہا کہ یک قطبی عالمی نظام کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے باوجود یہ دور ختم ہوگیا۔ یہ ایک فطری عمل ہے، یہ تبدیلیاں تاریخ کا ایک فطری دھارا ہے کیونکہ کرہ ارض کے تہذیبی تنوع دولت کو یکجا کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دلیر حکمرانوں والے ممالک کو نہیں دھمکا سکتا، وہ اپنے مفادات کے لیے روس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ روس کے ساتھ تعاون کرنے والے ان ممالک کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا جن کی قیادت مضبوط رہنما کر رہے ہیں۔ امریکا کبھی کبھی براہ راست دھمکیوں پر آتا ہے، لیکن اس طرح کی بلیک میلنگ کا مطلب مضبوط لیڈروں کے زیر قیادت ممالک کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے، جو اپنے ملک کے اپنے قومی مفادات کو دوسروں کے مفادات پر فوقیت دیتے ہیں۔روسی صدر نے یوکرین کا نام لئے بغیر کہا کہ جہاں ایک واحد مضبوط طاقت کے باوجود قریبی ریاستوں کے ایک محدود دائرے کو تسلیم کرتے ہیں اور کاروبار اور بین الاقوامی تعلقات کے تمام اصولوں کی اپنے مفاد میں تشریح کرتے ہیں، ایسے عقیدوں پر مبنی دنیا یقینی طور پر غیر مستحکم ہوگی۔

Read 400 times