ایران کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا: امیرعبداللہیان

Rate this item
(0 votes)
ایران کیخلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم کے خلاف دھمکی کی زبان استعمال کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ نے امریکہ کو یہ سکھایا ہوگا کہ ایران اور ایرانیوں کے خلاف دھمکی کی زبان سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
امیرعبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ انحراف کی فضول کوششیں امریکہ کو ہمارے خطے میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے کے ہزاروں ایرانیوں اور دیگر متاثرین کی ذمہ داری سے بچنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Read 374 times