یہ کربلا ہی ہے جو آزادی کا پیغام دیتی ہے، آغا رضا

Rate this item
(0 votes)
یہ کربلا ہی ہے جو آزادی کا پیغام دیتی ہے، آغا رضا

 مجلس وحدت مسلمین کے مرکزہ رہنماء سید محمد رضا (آغا رضا) نے پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج 14 اگست ہے، یعنی یوم آزادی، اور محرم کا مہینہ بھی ہے۔ امام حسین علیہ السلام کا پیغام بھی آزادی ہے، انہوں نے ہمیں حریت کا درس دیا ہے۔ ظلم کے مقابلے میں کسی بھی صورت تسلیم نہ ہونا، آزادی کی جدوجہد جاری رکھنا اور آزادی ملنے کے بعد اس کی حفاظت کرنے کا لازوال عملی درس بھی کربلا سے اور پھر کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام تک بے سروسامانی اور اسیری میں سفر کرنے والوں نے ہی دیا ہے۔ ہر سال چودہ اگست ہمیں اپنے آباؤ اجداد، بزرگوں اور اسلاف کی یاد دلاتا ہے۔

جنہوں نے وطن عزیز کے حصول کیلئے بے بہا قربانیاں دیں۔ پاکستان ہمیں یوں ہی نہیں ملا، بلکہ آزادی کے بدلے ہمارے بزرگوں نے اپنی جان و مال، عزت و آبرو تک کو قربان کیا۔ ہمارے آباؤ اجداد تو اس سبق کو نہیں بھولے، لیکن ہمارے دلوں سے آزادی کی قدر و منزلت وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گئی۔ کربلا کے شہداء کی داستان ہائے شجاعت ہمارے لئے درس حریت و آزادی ہے۔ یہ کربلا ہی ہے جو آزادی کا پیغام دیتی ہے۔ کربلا کا درس ہے کہ بصیرت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدار رکھا جائے، تاکہ جہالت و گمراہی کے پروردہ لوگ دوبارہ کربلا بپا کرکے ظلم کی داستانیں رقم کرنے کا سوچ بھی ناسکیں۔

Read 394 times