ایران کے قومی پرچم کی بے حرمتی کے بعد؛ برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا

Rate this item
(0 votes)
ایران کے قومی پرچم کی بے حرمتی کے بعد؛ برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر پرتشدد گروہ کے حملے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پرچم کی بے حرمتی کے بعد آج تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے برطانوی حکومت کو سفارتی اور قونصلر تعلقات کے حوالے سے 1961 اور 1963 کے ویانا کنونشن پر مبنی اپنے وعدوں کی یاد دہانی کرائی اور اس ناخوشگوار اور افسوسناک حملے کی روک تھام میں برطانوی پولیس کی نا اہلی پر اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔

برطانوی سفیر نے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن کو صورتحال سے آگاہ کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

Read 405 times