ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان؛ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر امریکی پابندی ایرانی عوام کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے

Rate this item
(0 votes)
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان؛ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر امریکی پابندی ایرانی عوام کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی اور انگریزی چینل پریس ٹی وی پر امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور میڈیا کو ایرانی قوم کے خلاف شرارتی کارروائیوں کی اجازت دینا اور ایران کے نقطہ نظر اور رائے کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کے مقصد سے آئی آر آئی بی اور پریس ٹی وی پر پابندی لگانا امریکہ کی جانب سے ایرانی قوم کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا تسلسل ہے۔

ناصر کنعانی نے مزید لکھا کہ آزاد قوموں اور حکومتوں کے خلاف امریکہ کے جرائم کی کوئی انتہا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کا یہ تازہ اقدام ایران کے خلاف مغربی ممالک کی دشمنانہ اور بے معنی کے تسلسل میں سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے فسادات کو ہوا دینے پر مغربی طاقتوں کی مذمت کی ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک فسادات کو ہوا دے کر اور دباؤ بڑھا کر ایران کو مذاکرات کی میز پر ایرانی قوم کے حقوق کی حمایت میں ثابت قدمی سے دستبردار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read 505 times