ایران طاقتورتر ہونے کی راہ پر گامزن: جنرل محمد باقری

Rate this item
(0 votes)
ایران طاقتورتر ہونے کی راہ پر گامزن: جنرل محمد باقری

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے وزارت دفاع کے اعلی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا، ایک نئے نظام میں داخل ہو رہی ہے۔ ایسا نظام کہ جس میں امریکہ، طاقت کی بلندیوں سے نیچے اتر چکا ہے اور صیہونی حکومت زوال سے دوچار ہے اور مدمقابل اسلامی جمہوریہ ایران ہے جو مزید طاقتور ہونے کے راستے پر گامزن ہے اور اپنی صلاحیتوں اور گنجائشوں کی بنیاد پر ہر شعبے میں تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے فرار، عراق سے بھاگ نکلنے اور علاقے سے بڑے پیمانے پر انخلا کو واشنگٹن کی یک قطبی پالیسیوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بحری بیڑے کے پوری دنیا کے سفر کو، ایران کی عزت و وقار اور ملک کی مسلح افواج کے استحکام اور جغرافیائی دائرے میں اضافے کا واضح نمونہ قرار دیا۔

Read 264 times