شام میں امریکی فوجی چھاونی اور ہوائی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملہ

Rate this item
(0 votes)
شام میں امریکی فوجی چھاونی اور ہوائی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملہ

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر دیر الزور کے شمال میں عمر آئل فیلڈ میں امریکی جارحیت پسندوں کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

 

ان ذرائع کے مطابق قابض امریکی فوج نے ڈرونز کو تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی اور ڈرونز نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

 

الجزیرہ نے العمر بیس کے اندر ایک زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے جس پر امریکی قابض افواج کا کنٹرول ہے اور یہ اڈہ شام کے شہر دیر الزور کے مشرق میں واقع ہے۔

 

اسی دوران ترکیہ کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اس امریکی اڈے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے 10 میزائل داغے گئے ہیں جس سے متعدد امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

 

اس سے قبل بعض ذرائع نے شام کے شہر الحسکہ کے نواحی علاقے الجیر میں امریکی اڈے میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔

 

المیادین نے اطلاع دی ہے کہ العمر اسکوائر میں امریکی فوجی چھانی اور مشرقی شام میں الجیر ہوائی اڈے کو ڈرون اور راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

 

حالیہ دنوں میں غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی رجیم کے جاری جرائم میں امریکہ کی واضح حمایت کے جواب میں مزاحمتی گروہوں کی جانب سے عراق اور شام میں غیر قانونی امریکی اڈوں کو بارہا میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

Read 259 times