رہبر انقلاب اسلامی : مزاحمتی محاذ کو نئی زندگی، شہید سلیمانی کا سب سے اہم کارنامہ ہے

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب اسلامی : مزاحمتی محاذ کو نئی زندگی، شہید سلیمانی کا سب سے اہم کارنامہ ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات میں، اس شہید کے نام، یاد اور خصوصیات کے پہلے سے زیادہ فروغ کو شہید قاسم سلیمانی کے اخلاص کا نتیجہ بتایا اور زور دے کر کہا کہ اس شہید والا مقام کا سب سے اہم رول اور خدمت، علاقے میں استقامتی محاذ کو حیات نو عطا کرنا ہے۔

انھوں نے جنرل شہید سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تین مہینے سے جاری غزہ کی استقامت، مزاحتمی محاذ کے وجود کی وجہ سے ہے، کہا کہ شہید سلیمانی نے مزاحتمی محاذ کے احیاء کے لیے بہت جدوجہد کی اور اس کام کو پورے اخلاص و تدبیر، لگن، عقل اور اخلاق سے آگے بڑھایا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے آئي آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاآنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ استقامتی محاذ کو مضبوط بنانے کا کام بدستور جاری رہنا چاہیے۔

اس ملاقات میں، جس میں آئي آر جی سی کے کمانڈر اور آئي آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر بھی موجود تھے، شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے شہید سلیمانی کے جذبات، عادات و خصوصیات کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے ثقافت اور فن و ہنر کے شعبوں میں انجام پانے والے اور اسی طرح سے جاری اقدامات کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔

Read 217 times