کمانڈرسپاہ قدس : آزادی قدس تک حزب اللہ کے ساتھ ہیں گے

Rate this item
(0 votes)
کمانڈرسپاہ قدس : آزادی قدس تک حزب اللہ کے ساتھ ہیں گے

پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی نے سردار استقامت  کی شہادت پر اپنے پیغام تعزیت میں لکھا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہد قائد سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ اور المناک شہادت نے ہميں داغدار اور اسلامی استقامتی محاذ نیز دنیا کے سبھی حریت پسندوں کو سوگوار کردیا۔

 انھوں نے اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ حزب اللہ کے شہید قائد نے اپنی پوری بابرکت اور قابل فخر عمر اسلام اور قرآن کے خبیث ترین دشمن کے ساتھ جنگ کے میدان میں گزار دی  اور بالآخر اپنا خون اور جان اعلی اسلامی اصولوں اور ملت فلسطین کی حمایت نیز لبنانی عوام کی سربلندی کی راہ میں  فدا کردی ۔

 جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ اس نورانی سید نے روحانیت اور اعلی تدابیر سے تحریک حزب اللہ کی قیادت کی اور اس کو جاویدانی روحانی اور جہادی عزت و طاقت کی بلند ترین چوٹی تک پہنچادیا۔

انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ نے جنگ تموز( تینتس روزہ جنگ) اور اسی طرح عراق اور شام میں داعش اور دیگر تکفیری گروہوں کے خلاف جنگ میں مجاہدتوں کے زریں ابواب رقم کئے۔

  جنرل قاآنی نے آخر میں لکھا ہے کہ میں غمزدہ قلب  لیکن فضل و عنایت الہی کی امید کے ساتھ حزب اللہ کے اپنے مجاہد بھائیوں، شہید کے صابر کنبے  اورمحاذ اسلامی استقامت کے اپنے سبھی بھائیوں کو تعزیت وتبریک پیش کرتا ہوں اور ان شاء اللہ فتح فلسطین اور آزادی قدس تک شہید کی راہ کو جاری رکھنے میں آپ کے ساتھ باقی رہوں گا۔ 

Read 52 times