فلسطین سے صہیونی حکومت کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے

Rate this item
(0 votes)
فلسطین سے صہیونی حکومت کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے

 

 تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی۔

رہبر معظم نے عید الفطر کے خطبے میں عید سعید فطر، عید نوروز اور یوم جمہوریہ ایران کی مناسبت سے عید مبارک پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ روزہ، قرآن سے انس، لیلۃ القدر اور ماہ رمضان میں توسل اور دعائیں انسان ساز ہیں۔ الحمد للّہ اس سال فوائد سے بھرپور ماہ رمضان گزرا۔ یوم القدس کی ریلیوں کا پیغام دنیا بھر میں منعکس ہوا۔ اللہ سے دعا کریں کہ اس ماہ رمضان میں حاصل ہونے والے فوائد کو آپ کے لئے محفوظ کرے۔

رہبر معظم نے کہا کہ غزہ اور لبنان کے تلخ واقعات نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کا دل چھلنی کردیا۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ اس خطے میں صرف ایک پراکسی ہے جوکہ غاصب اور فاسد صہیونی حکومت ہے جوکہ استعمار کی نیابت میں دوسرے ممالک میں پر تجاوز کرتی ہے۔ شخصیات کو قتل کرنا صہیونی حکومت کی عادت ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اس کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین سے صہیونی حکومت کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔ اللہ کی مدد سے اسرائیل ریشہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کوئی شیطانی حرکت کرے تو ایران سخت اور بھرپور جواب دے گا

Read 10 times