ہم اس وقت دنیا میں ایک اور حسینی انقلاب کے قیام کی ضرورت کا احساس کرتے ہیں

Rate this item
(0 votes)

لبنان کے ممتاز اہلسنت مفکر:

شورای رھبری جنبش توحید اسلامی کے سربراہ اور شورای رھبری جبہہ عمل اسلامی لبنان کے رکن نے دنیا بھر میں ظلم اور بے انصافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:ہم اسوقت دنیا میں ایک اور حسینی انقلاب کے قیام کی ضرورت کا احساس کرتے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق شورای رھبری جنبش توحید اسلامی کے سربراہ اور شورای رھبری جبہہ عمل اسلامی لبنان کے رکن شیخ ھاشم نےسید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت کی سالگرہ کے حوالے سے صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا :امام حسین علیہ السلام کے مقدس انقلاب نے دس محرم کو اپنے جان و مال،اہل و عیال ،دوست و احباب کو فدا ہونے دیا تاکہ ظلم وستم کے مقابلے میں کلمہ"اللہ" کا بول بالا رہے اور اس حرکت نے حیرت کن آثار ہماری جہادی تاریخ پر چھوڑے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا:امام حسین علیہ السلام تو بہشت کے جوانوں کے سردار ہیں اور آپ کا انقلاب ظالم کے خلاف مظلوم کا انقلاب ہے اور یہ نورانی انقلاب ہے جو کہ پورے عالم پر چھا گیا ہے۔

شورای رھبری جنبش توحید اسلامی کے سربراہ اور شورای رھبری جبہہ عمل اسلامی لبنان کے رکن نے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئےکہا:موجودہ صورتحال میں ہمیں دشمن کی سازشوں کا زیادہ موثر طریقہ سے مقابلہ کرکے انہیں ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے امام مہدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور کو ظلم کے خاتمے اور عدل و انصاف کے یقینی نفاذ کا واحد ذریعہ جانتے ہوئے کہا:ہمیں ایسے حالات جبکہ امین کو خیانت کار اور سچے کو جھوٹا ثابت کیا جاتا ہے میں امام زماں(عج) کی کامیابی کیلئے تیار ہونا چاہئے۔

شیخ ھاشم منقارہ نے مذید کہا :قرآن و سنت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف لوٹنا اور ظلم کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنا امام حسین علیہ السلام کے انقلاب کا ترجمہ ہے۔

Read 2562 times