امت اسلامی کے درمیان اتحاد و یکجہتی ضروریات دین میں سے ہے

Rate this item
(0 votes)

ایرانی اہلسنت عالم دین :

اخبارات کے مطابق،ایران کے صوبہ خراسان شمالی کے مانہ و سملقان شہر کی مسجد ابوبکرصدیق کے امام جماعت "سید نفس آخوند یزدانی"نے گفتگو کرتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کا عالم اسلام اور ایران میں حاکم اسلامی نظام کو کسی نہ کسی طرح نقصان پہچانے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:امت اسلامی کو چاہئے کہ نہایت ہوشیاری اور احتیاط کے ساتھ دشمن کی سازشوں پر نظر رکھیں اور تفرقہ بازی کی ہر حرکت پر کڑی نظر بنائے رکھیں اور اسے ناکام بنا دیں۔

آخوند یزدانی نے کہا: دشمن نے مسلمانوں میں اتحاد کو نشانہ بنا رکھا ہے تاکہ اسے تفرقہ میں تبدیل کرسکے، اسلئے اتحاد و یکجہتی کی حفاظت اور مضبوط بنائے رکھنا ہر دور سے زیادہ اہم اور ضروری بن گیا ہے۔

انہوں نے مذید کہا :قرآن کی روح بخش تعلیمات اور رسول مکرم اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت پر عمل اور آنحضرت کی آسمانی رہنمای کی روشنی میں امت اسلامی میں حقیقی اتحاد و یکجہتی ممکن ہے۔

اس اہلسنت عالم دین نے وحدت کے مختلف معانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کے درمیان دوری کو نزدیکی میں تبدیل کرنا ، نظریے اور طرز عمل میں اختلاف کو فروعی تسلیم کرنا ،ماضی کے پیش نظر حال اور مستقل کو مخدوش نہ کرنا ، یکجہتی اختیار کرنا،انفرادیت سے اجتماعیت کی طرف آنا یہ سبھی اتحاد کے معنی ہیں اور مجموعی طور اس سے پتہ چلتا ہے کہ عالم اسلام اور عالم انسانیت میں مسلمان ایک ہاتھ کے مانند متحد ہیں جو کہ قرآن کی تعلیم اور حکم ہے اور ہم سب کو اسلام کی تبلیغ اور ترویج میں جڑے رہنا ہے۔

آخوند یزدانی نے مذید کہا: قرآن میں وحدت کی سفارش موجود ہے اور خدا نے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کو رحمت اور وحدت کے ساتھ بھیجا ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ رہ کر محبت اور اتحاد کی حفاظت کرتے رہیں۔

انہوں نے مذید کہا: ہم سب کو حقیقی اسلام اور رسول مکرم اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عملی سیرت اور حضرت امام خمینی (رہ) کے طریقہ کار اور امام خامنہ ای کی رہنمائی میں آگے بڑھنا ہوگا۔

ایران کے صوبہ خراسان شمالی کے مانہ و سملقان شہرکی مسجد ابو بکر صدیق کے امام جماعت نے کہا: آج ہم عالم اسلام اور مسلمان سماج میں جو اتحاد اور یکجہتی کو مشاہدہ کررہے ہیں یہ سب حضرت امام خمینی (رہ) اور حضرت امام خامنہ ای کی قیادت کا ثمرہ ہے ۔

Read 2595 times