مرکز اسلامی امریکہ، ایک مسجد ہے ، جو ریاست میشیگان کے بڑے شہر ڈیٹرویٹ کے شہر ڈیٹر بورن میں واقع ہے۔ یہ مسجد سنہ 2005ء میں افتتاح ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مسجد شمالی امریکہ میں سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ مسجد شہر ڈیربورن کے مسلمانوں کی ہے۔
مرکز اسلامی امریکہ سنہ 1963ء میں مرحوم محمد جواد شیری کے توسط سے تاسیس ہوا ہے اور سنہ 1994ء میں ان کی وفات تک وہ خود اس مرکز کے رئیس تھے۔
اس مسجد کی انتظامیہ کے اراکین کے کہنے کے مطابق یہ مسجد شمالی امریکہ کی سب سے بڑی دینی عمارت شمار ہوتی ہے۔
مسجد، مرکز اسلامی امریکہ کا گنبد 45میٹر بلند ہے اور اس کے دو میناروں میں سے ہر ایک کی لمبائی 30 میٹر ہے۔
مسجد مرکز اسلامی امریکہ تین ہزار افراد کی ظرفیت کا ایک اسلامی ثقافتی مجتمع ہے اس کی مساحت 11148 مربع میٹر ہے۔ یہ مرکز ایک کتاب خانہ، ایک میٹنگ ہال، کانفرنس ہال اور مہد اطفال پر مشتمل ہے۔
اس مرکز اسلامی کی تعمیرکا کام،من جملہ ان کئی منصوبوں میں سے ایک تھا، جو امریکہ کی ریاست میشیگان میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر تاسیس کئے جارہے ہیں۔
اس مسجد کی معماری، شمالی امریکہ کی سب سے بڑی مسجد کے عنوان سے انتہائی خوبصورت اور جذّاب ہے۔ مرکز اسلامی امریکہ، شہر ڈیر بورن کی اثر گزار ترین عمارتوں میں شمار ہوتا ہے۔