جامع مسجد ( جامیک ) کوالا لامپور- ملیشیا

Rate this item
(1 Vote)

مسجد جامع یا جامیک کوالا لامپور، ملیشیا کی تاریخی مساجد میں شمار ہوتی ہے اور کوالالامپور کی قدیمی ترین مسجد ہے اور اس ملک کے مسلمانوں کی پہچان شمار ہوتی ہے۔

   یہ مسجد کلانگ اور گومبارک نام کےدو دریاؤں کے ٹون نامی سنگم پر واقع ہے۔ اور اس مسجد کے میناروں میں سے ہر روز بلند ہونے والی اذان کی آواز کوالالامپور کے مسلمانوں کو پانچ وقت نماز ادا کرنے کی طرف دعوت دیتی ہے۔

اس مسجد کی سنگ بنیاد سنہ 1907ء میں ڈالی گئی ہے اور 23 ستمبر سنہ 1909ء کو شاہ سلانگور نے اس کا افتتاح کیا ہے، اسی سال پہلی نماز جمعہ اس مسجد میں قائم ہوئی۔ اور اس کے بعد اس مسجد سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

 ملیشیا کی قومی مسجد کی تعمیر سے پہلے کوالالامپور کی یہ مسجد اصلی مسجد کے عنوان سے پہچانی جاتی تھی۔

   اس مسجد کا معمار"آرٹون بنیسون ہابوک" تھا، جو اپنے زمانہ کا نامور معمار شمار ہوتا تھا۔ اس نے اس مسجد کا نقشہ ہندوستان میں مغلوں کی معماری ، مراکش اور اسپین کی معماری سے الہام حاصل کرکے مرتب کیا ہے۔

  اس مسجد کی تعمیر میں ملیشیا کی حکومت کے بجٹ سے استفادہ کیا گیا ہے، اس میں تین گنبد تعمیر کرنا مدنظر رکھے گئے ہیں جو اصلی شبستان کو احاطہ کرتے ہیں۔

اس کا مرکزی گنبد 3/21 میٹر بلند ہے اور اس مسجد کا سب سے بڑا گنبد شمار ہوتا ہے۔

مسجد کے دوکناروں پر دومینار ہیں جو سرخ اور سفید رنگون سے مزین کئے گئے ہیں اور ان میناروں کی بلندی 8/26 میٹر ہے اور چھتری کے مانند نظر آتے ہیں۔ ان میناروں کی زیبائی نے اس مسجد کو اس شہر کی دوسری مساجد کی بہ نسبت امتیاز بخشا ہے۔

اس نقشہ سے استفادہ کرتے ہوئےمسجد میں داخل ہونے کے کناروں پر چھوٹی چھوٹی چھتریوں کی ایک بڑی تعداد بنائی گئی ہے اور ان کی تعمیر بھی ہندوستان کے شمال میں مغلوں کے اسلامی معماری سے الہام لیا گیا ہے۔

   مسجد جامع کوالالامپور، ہر روز مسلمانوں کے نماز کے لئے اجتماع کے علاوہ یورپ اور ایشیاء کے بہت سے سیاح بھی اسے دیکھنے کے لئے آتے ہیں تاکہ اس مسجد کی اسلامی معماری کا مشاہدہ کریں۔

Read 5429 times