مسجد زاہر – ملیشیا

Rate this item
(1 Vote)

   مسجد زاہر، ملیشیا کی ریاست کداح کے دارالخلافہ شہر الورستار میں واقع ہے۔ یہ مسجد، بیسویں صدی ہجری کی ابتداء میں تعمیر کی گئی ہے۔ یہ مسجد اپنی نوعیت کی معماری کے علاوہ ملیشیا میں قرات قرآن کے سالانہ مقابلے منعقد ہونے کے مرکز کی حیثیت سے بھی مشہور ہے۔

   یہ مسجد، ریاست کداح کا ایک مشہور ترین اور ممتاز ترین معماری کا نمونہ ہے۔ مسجد کداح کو اس کے باشکوہ میناروں اور سیاہ رنگ کے گنبدوں کی وجہ سے ملیشیا کی اسلامی معماری کا نمونہ سمجھا جاتا ہے۔

   ملیشیا کی مسجد زاہر کو سنہ 1912 ء میں ریاست کداح کے جنگجوؤں کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جو ساکنان صیام کے مقابلے میں اس ریاست کا دفاع کرتے ہوئے سنہ 1821ء میں وفات پائے ہیں۔

   اس مسجد کی معماری کے سلسلہ میں، سوماترا کے شمال میں موجود مسجد عزیزی سے الہام لیا گیا ہے۔ اس مسجد کے پانچ بڑے گنبد ہیں، جو اسلام کے پانچ اصلی ارکان کی علامت ہیں۔ اس مسجد کا اصلی گنبد اس عمارت کے شمال مشرقی حصہ میں واقع ہے۔

   ملیشیا کی مسجد زاہر کا باقاعدہ طور پر 15 اکتوبر سنہ 1915ء مین افتتاح کیا گیا ہے۔

   یہ مسجد گیارہ ہزار مربع میٹر کی مساحت پر تعمیر کی گئی ہے۔

  اس مسجد کا اصلی شبستان 3844 مربع میٹر مساحت پر مشتمل ہے اور اس کا ایوان 4/2 میٹر بلند ہے۔ یہ مسجد چار مؤذّ نوںوالے مخصوص چار حصوں پر مشتمل ہے اور اس کے ہر حصہ کے اوپر ایک گنبد ہے۔

   یہ مسجد ملیشیا کی سب سے بڑی اور قدیمی ترین مسجد ہے کہ قرآن مجید کے سالانہ مقابلے اس میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ مسجد زاہر دنیا کی 10 مشہور مساجد میں سے ایک شمار ہوتی ہے۔

Read 4997 times