جوہری مذاکرات اچھے سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں

Rate this item
(0 votes)
جوہری مذاکرات اچھے سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں

 قائد اسلامی انقلاب نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات اچھے سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں تا ہم ملک کی منصوبہ بندیوں میں ان مذاکرات کے نتائج پر بالکل منحصر نہ رہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کی وعدہ خلافی کی اور اب وہ ڈیڈ اینڈ میں پھنس گیا ہے

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز منگل کو رمضان المبارک کے موقع پر نظام کے عہدیداروں سے ایک  ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ملکی منصوبہ بندیوں کو جوہری مذاکرات کے نتائج پر بالکل منحصر نہ کریں تا کہ اگر مذاکرات کے نتائیج مثبت، نیم مثبت یا کہ منفی ہو تو آپ کے کام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوجائیں؛ آپ اپنے کام آگے بڑھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری مذاکرات میں بھی معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، اور مذاکراتی ٹیم، صدر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اور دیگر اراکین، فیصلے کر رہے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری مذاکراتی ٹیم نے اب تک فریقین کی جبر اور لالچ کے سامنے مزاحمت کی ہے اور انشاء اللہ یہ جاری رہے گی۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ عہدیداروں کے اقدامات پر تنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن تنقید پر امید اور شکوک و شبہات سے پاک ہونی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میدان کے بیچوں بیچ اور فرسٹ لائن میں کھڑا ہونے والے پر شک نہیں کرنا ہوگا۔ البتہ میں نے تمام حکومتوں میں کہا ہے کہ تنقید، امید  کیساتھ ہونی ہوگی  اور مایوسکن نہیں ہونی ہوگی۔

قائد اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ جس نے غلطی کی ہے وہ دوسری فریق (امریکہ) ہے؛ وہ اب بھی اپنی بدعہدی کے نتائج کا شکار ہوگیا ہے اور اب وہ ہی جو ڈیڈ اینڈ میں پھنس گیا ہے نہ کہ ہم۔

.taghribnews

Read 397 times