امریکہ شام میں دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے

Rate this item
(0 votes)

امریکہ کے ایک مورخ وبسٹر گریفین تارپلی نے شام میں جاری بدامنی کے بارے میں کہا ہےکہ امریکہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وبسٹر تارپلی نے کہا ہےکہ شام میں بدامنی بدستور جاری ہے تاہم اس سلسلے میں بیرونی طاقتوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

تارپلی نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کی مالی حمایت سے ترکی میں شام میں سرگرم دہشتگردوں کے کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور آدانا کیمپ بھی ان ہی میں شامل ہے۔ گریفین تارپلی نے شام کے بارے میں روس کے مواقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کچھ دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ شام میں اپنی پھیلائي ہوئي دہشتگردي کا جواز پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے اس موقف کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظور کی جانی چاہیے جس میں امریکہ کی جانب سے القاعدہ کی حمایت کی مذمت کی جانی چاہیے۔ اس امریکی تجزیہ نگار نے شام کے تعلق سے ترکی کے موقف کی بھی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ترکی نے شام کے بارے میں نہایت غیر ذمہ دارانہ موقف اپنایا ہے۔

 

 

Read 1422 times