پاکستان کےصدر آصف علي زرداري اور وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے قوم کو عيد الفطر کي مبارکباد ديتے ہوئے کہا ہے کہ خوشي کے اس موقع پر ہميں اخوّت ومحبت، برداشت، صبروتحمل و رواداري کو فروغ ديتے ہوئے عيد الطفر کي خوشيوں ميں اپنے غريب عزيز و اقارب، پڑوسيوں، ضرورت مند اور نادار مسلمان بہن بھائيوں کو شامل کرنا چاہئے، فرقہ واريت اور تشدد اسلامي تعليمات کے منافي ہے، نفرت جيسے رجحانات پر قابو پائيں، ہميں يہ بھي ياد رکھنا چاہيے کہ فرقہ پرستي، تعصب پرستي اور دہشتگردي اسلامي تعليمات کے منافي ہيں صدر آصف علي زرداري نے اپنے مبارکبادي پيغام ميں کہاکہ کامرہ پر دہشت گرد حملہ صريحاً گمراہي اور اسلام کي روح کے منافي ہے، ہميں منفي سوچ کي حامل قوتوں کے پروپيگنڈے کا انسداد کرنا ہوگا وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے اپنے مبارکبادي پيغام ميں کہاکہ عيدالفطر ہميں بھائي چارے، ايثار اور صبروتحمل کا درس ديتي ہے اس موقع پر ہميں اتحاد، يکجہتي اور وطن عزيز کي سلامتي کا عہد کرناچاہيے