ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ويب سائیٹ كے ايك ترجمان نے لبنان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ"ڈيلی سٹار" كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : اس كمپنی نے اپنی ويب سائیٹ سے حزب اللہ كے ٹی وی چينل "المنار" كے ہوم پيج كو "اشتعال انگيزی" كے الزامات كی وجہ سے حذف كر ديا ہے ۔
فرڈريك وولنس نے كہا : ہم اپنے قوانين اور ذمہ داريوں كی بنياد پر ايسے موضوعات كی اجازت نہیں دے سكتے جو انتہا پسندی كو رواج دیتے ہوں ۔
وولن نے اس بات كا بھی دعوا كيا ہے كہ وزارت خارجہ كی جانب سے حزب اللہ كو ممكنہ طور پر بليك لسٹ میں شامل كيا جا سكتا ہے لہذا المنار كے ہوم پيج كو اس سائیٹ سے حذف كرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔