اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور میں مشیر شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس فوجی مشقوں کا مقصد مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کو بڑھانا اور دشمنوں کو خبردار کرنا ہے۔
شیخ الاسلام نے العالم ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایئر ڈیفنس کی فوجی مشقیں باقاعدگي سے ہو رہی ہیں اور ان مشقوں کا پیغام اپنی مخاصمانہ پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے ایران کے دشمنوں کو خبردار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا ایک اور مقصد یہ ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت میں ہمیشہ وقت کے تقاضوں کے مطابق اضافہ ہوتا رہتا ہے۔